Published: 21-05-2024
پاکستان کرکٹ بورڈ میں ٹونی ہیمنگز چیف کیوریٹر کا عہدہ سنبھالنے کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔ذرائع کے مطابق چیف کیوریٹر کی تلاش کے لئے پی سی بی نے اشتہار دیا تھا اور 16 مئی تک درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چند روز میں چیف کیوریٹر کا اعلان ہو گا اور آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ٹونی ہیمنگز کے ساتھ بات چیت جاری ہے، ٹونی آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی کے سابق ہیڈ کیوریٹر ہیں۔ٹونی ہیمنگز پرتھ سٹیڈیم میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں جب کہ سعودی عرب میں فٹ بال گراؤنڈز تیار کرنے کا بھی تجربہ رکھتے ہیں، غیر ملکی کیوریٹر پاکستان کے کیوریٹرز اور گراؤنڈ سٹاف کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق تیار کریں گے۔