مصر میں خواتین مزدوروں کی وین دریائے نیل میں گرگئی، 10 جاں بحق، 4 لاپتہ

Published: 21-05-2024

Cinque Terre

شمالی افریقی ملک مصر میں خواتین مزدوروں کی وین دریائے نیل میں گرگئی، جس کے نتیجے میں 10 خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ 4 لاپتہ ہیں۔ قاہرہ سے مصری وزارت صحت کے مطابق 8 خواتین اور بس ڈرائیور کو دریا سے زندہ نکال لیا گیا۔ مصری وزارت صحت کے مطابق وین میں 22 خواتین مزدور سوار تھیں جو فروٹس پراسیسنگ زون میں کام کرتی تھیں۔

اشتہارات