عالمی عدالت میں اسرائیلی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست مسترد کرتے ہیں، صدر بائیڈن

Published: 21-05-2024

Cinque Terre

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت میں اسرائیلی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست مسترد کرتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس واشنگٹن میں یہودی امریکیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا اسرائیل اور حماس میں کوئی مماثلت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا اسرائیل شہریوں کی حفاظت کے اقدامات کرنا چاہتا ہے۔ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسل کشی نہیں ہے۔امریکی صدر نے کہا اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت کے الزامات مسترد کرتے ہیں۔ اسرائیل کی سلامتی کو لاحق خطرات کے خلاف ہمیشہ اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حماس کو شکست دینے کے اسرائیلی عزائم کے ساتھ ہیں۔حماس کی جنگ کا شکار معصوم فلسطنی شہریوں کی امداد کیلئے بھی کام کر رہے ہیں۔ صدر بائیڈن نے کہا اسرائیل فلسطین دو ریاستی حل پر کام کرنے کے لیے بھی پُرعزم ہیں۔

اشتہارات