مومل خالد عثمان نے اسلام کیلئے ڈرامہ انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا

Published: 28-05-2024

Cinque Terre

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ مومل خالد عثمان نے اسلام کیلئے شوبز کو خیر باد کہہ دیا۔انسٹاگرام پر اداکارہ کی تمام نئی تصاویر حجاب کے ساتھ ہیں اور وہ مختلف علمائے کرام کے بیانات بھی اپلوڈ کرتی رہتی ہیں۔ایک پوسٹ پر مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ دوبارہ ڈراموں میں کب واپس آئیں گی تو مومل نے بتایا کہ وہ اب شوبز میں کام نہیں کریں گی۔26 سالہ اداکارہ نے اپنے کیریئر کا آغاز 2008 میں ٹی وی ڈرامے ’خود غرض‘ سے کیا جبکہ ’بیچاری قدسیہ‘ اور ’میرے ہم نشیں‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔واضح رہے کہ 2017 میں مومل کی شادی عثمان پٹیل سے ہوئی اور اب ان کے دوبچے ایک بیٹا اور بیٹی بھی ہیں۔

اشتہارات