کنجاہ فائرنگ واقعہ:چوہدری سالک کے سیکرٹری سمیت15نامزد7نامزد افراد کیخلاف مقدمہ درج

Published: 30-05-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔چوہدری نصیر افضل سے) کنجاہ دو گروپوں میں لڑائی کے دوران فائرنگ 10افراز زخمی 1جابحق تفصیلات کے مطابق کنجاہ چوک صحابہ میں دو گروپوں میں لڑائی ہوئی جس سے 10افراد زخمی ہو گئے جن میں خرم، نبیل، کامران، یاسر، اورنگزیب، انیس شکیل، توخید کاشف، شہروز، عمر، شناور فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گئے۔ جبکہ قاسم ساکن کنجاہ بھی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا۔ جسے میجر شبیر شریف ہسپتال کنجاہ لایا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے ABSH ہسپتال گجرات ریفر کر دیا گیا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ کنجاہ پولیس نے یاسر محمود کی درخواست پر1۔ احسان اللہ 2۔ سلیمان 3۔ آصف علی عاصو 4۔ منیر احمد 5۔ تنویر 6۔ عدیل 7۔ منیراقوام آرائیں 8۔ ارشد 9۔ نصیر 10۔ عدنان 11۔ تصور 12۔ انور لاہوریاں 13۔ امتیاز عرف کالا 14۔ ناصر عرف پھوتی 15۔ عرفان عرف فانی سکنہ ہائے کنجاہ اور 6/7 کس نامعلوم افراد اور مشورے میں 1۔ حافظ عقیل احمد پرسنل سیکرٹری چوہدری سالک حسین 2۔ سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کنجاہ حسن مقصود رانا 3۔ صدر انجمن تاجران کنجاہ میاں وحید سلیم 4۔ سابق جنرل کونسلر چوہدری محمد اشرف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ وجہ عناد سابقہ رنجش اور مقدمہ بازی بتائی جاتی ہے۔ 
 

اشتہارات