حکومتی احکامات کے باوجو دبیکری مالکان عوام کو ریلیف دینے سے گریزاں

Published: 30-05-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔چوہدری نصیر افضل سے)عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کے واضح احکامات کے باوجود بریڈاور رس سمیت بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عمل درآمد نہ ہونے کو انتظامیہ کی کمزور قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عمل درآمد کروائیں میدہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود گجرات میں بیکری مالکان پرانی اور اضافی قیمتوں پر بیکری مصنوعات فروخت کر رہے ہیں جو کہ ظلم ہے بیکری مالکان کو بیکری کی قیمتوں میں نمایاں کمی پر عمل درآمد سختی سے کرائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔بیکری مصنوعات کی قیمتیں پہلے ہی بہت زیادہ ہیں چند روپے اضافہ ہونے کے باوجود بیکری مصنوعات کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھا دیتے ہیں جبکہ کمی پر نیچے ریٹ نہیں کرتے بعض بیکری مالکان نے بیکری مصنوعات پر 10 روپے معمولی کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف اس ظالمانہ اقدام کو یکسر مسترد کر دیا۔
 

اشتہارات