پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر والی بال سیریز جیت لی

Published: 30-05-2024

Cinque Terre

اسلام آباد: پاکستان نے آسٹریلیا کو مسلسل دوسرے میچ میں شکست دیتے ہوے پاک آسٹریلیا والی بال سیریز 0-2 سے جیت لی۔لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے میچ میں کینگروز کے خلاف گرین شرٹس نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوے پہلا سیٹ 24کے مقابلے میں 26پواٸنٹس سے جیتا۔دوسرے سیٹ میں پاکستان نے 19-25 جبکہ تیسرا سیٹ 23کے مقابلے میں 25پواٸنٹس سے فتح اپنے نام کی۔پاکستان نے سیریز میں مسلسل دوسری جیت کے ساتھ تین میچوں کی سیریز بھی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔پاک آسٹریلیا میچ کو دیکھنے کے لیے شاٸقین کی بڑی تعدادنے شرکت کی جبکہ شاندار جیت پر لیاقت جمنازیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا۔تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 30مٸی کو کھیلا جاٸیگا۔ آسٹریلیا ملکی تاریخ میں پہلی بار سیریز کھیلنے پاکستان آیا تھا۔

اشتہارات