’’ جو ملک کیلئے 10 کلو وزن کم نہیں کرسکتا، وہ انٹرنیشنل میں نہیں چل سکتا ‘‘

Published: 02-06-2024

Cinque Terre

قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے نوجوان اوپنر صائم ایوب اور اعظم خان کی کارکردگی پر سوال اٹھادیا۔سوشل میڈیا پر پلیٹ فارم پر انٹرویو دیتے ہوئے سابق کپتان سلمان بٹ نے کہا کہ اوپنر صائم ایوب پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 21 میچز کھیل چکے ہیں جس میں 14 میچز محض نیوزی لینڈ ٹیم کیخلاف ہیں اسکے باوجود پرفارمنس نہیں ہورہی ہے، میرے لیے حیریت کی بات ہے کہ صائم اپنے ٹیلنٹ کے مطابق نہیں کھیل رہے۔انہوں نے کہا کہ عثمان خان کو اتنے مواقع نہیں ملے جتنے صائم اور اعظم کو ملے لیکن دونوں اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کرسکے ہیں۔سلمان بٹ نے کہا کہ اعظم خان سے انٹرنیشنل سطح پر کہیں بھی کوتاہی ہوگی، لوگ فٹنس پر انگلی اٹھائیں گے، بطور کرکٹر انہیں اپنی فٹنس پر کام کرنا پڑے، اس میں کوچ، ٹیم مینجمنٹ کوئی مدد نہیں کرسکتا! یہ تو اپنی ڈائٹ اور ٹریننگ سے ہی بہتر کرسکتے ہیں، جو ملک کیلئے 10 کلو وزن کم نہیں کرسکتا تو وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں نہیں چل سکتا۔واضح رہے کہ اوپنر صائم ایوب اور اعظم خان ٹی20 ورلڈکپ میں 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔قبل ازیں انگلینڈ کیخلاف سیریز کے چوتھے میچ میں ناقص وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کارکردگی پر فینز نے اعظم خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں ’’معین خان کا بیٹا ہونے کی وجہ سے انہیں اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے‘‘۔

اشتہارات