ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

Published: 04-06-2024

Cinque Terre

 نیویارک: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔نیو یارک میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 78 رنز کا آسان دیا تھا جو جنوبی افریقا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 16.2 اوورز میں بنالیا۔جنوبی افریقا کی طرف سے کوئنٹن ڈی کوک 20، ہینرچ کلاسن 19، ایڈن مارکرم 12، ٹریسٹن اسٹبس 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ڈیوڈ ملر نے 6 اور ریزا ہینڈریکس نے 4 رنز بنائے۔سری لنکا کی طرف سے ونندو ہاسارنگا نے 2، نووان توشارا اور داسن شناکا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 77 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔اننگ کی ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار سری لنکا کی جانب سے کوسل مینڈس 19 اور اینجلو میتھیوز 16 رنز بنا کر نمایاں رہے۔کمندو مینڈس 11، داسن شاناکا 9، چرتھ اسالانکا 6 اور پتھم نسانکا 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان ہسارنگا، سدھیرا سماراوکرما، متھیش پتھیرانا اور نوان تھشارا کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹے۔مہیش ٹھیکشانا 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔جنوبی افریقا کے آنرک نوکیے نے 4 اوورز میں 7 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ کیگیسو رباڈا اور کیشو ماہراج نے 2، 2 جبکہ اوٹنیل بارٹمین نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اشتہارات