پولیس موبائل وین میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا معاملہ‘ سی پی او راولپنڈی ان ایکشن‘ مقدمہ درج

Published: 05-06-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) پولیس موبائل وین میں Tik ToK ویڈیو بنانے کا معاملہ سی پی او راولپنڈی ان ایکشن تھانہ دھمیال کے علاقہ میں ٹک ٹاک ویڈیو کے معاملہ پر سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کا نوٹس،ایس پی صدر سیرپورٹ طلب، ٹک ٹاک بنانیوالے ملزم کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا، دوسرے ملزم کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا، سی پی او کے احکامات پرگشت ڈیوٹی پر مامور ڈیوٹی آفیسر اورڈرائیور معطل، غفلت برتنے پرمحکمانہ کاروائی کا آغاز کردیا گیا، راولپنڈی پولیس قوائد و ضوابط پر کاربند ڈسپلنڈ فورس ہے جہاں فرائض سے غفلت لاپرواہی پر ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے خود احتسابی کو ہمہ وقت یقینی بنایا جائے گا
 

اشتہارات