ٹی20 ورلڈکپ کا دوسرا بڑا اپ سیٹ؛ افغانستان نے نیوزی لینڈ کو ہرادیا

Published: 08-06-2024

Cinque Terre

پرویڈینس اسٹیڈیم گیانا: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 14 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اپنے پہلے ہی میچ میں افغانستان کے خلاف 84 رنز کی اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم  160 رنز کے تعاقب میں 15.2 اوورز میں  75 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔نیوزی لینڈ کی شکست میں افغانستان کے کپتان راشد خان اور فضل حق فاروقی کا اہم کردار رہا جن کی گھومتی گیندوں کو دیکھ کر کیویز بیٹرز چکرا گئے، راشد خان نے 4 اوورز میں صرف 17 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ فضل حق فاروقی نے 3.2 اوورز میں 17 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن اپ کی تباہی کا آغاز پہلی ہی گیند پر ہو گیا تھا جب کیوی اوپنر فن ایلن، فضل حق فاروقی کی پہلی ہی گیند پر بولڈ ہو گئے، ڈیون کونوے نے 8 رنز بنائے، گلین فلپ نے 18 رنز کی اننگز کھیلی اور میٹ ہینری نے 12 رنز بنائے، کیوی کپتان کین ولیمسن کی اننگز 9 رنز سے آگے نہ بڑھ سکی۔پرویڈینس اسٹیڈیم گیانا میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں  وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنا لیے۔افغانستان کے اوپنرز نے 103 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، رحمان اللہ گرباز نمایاں بلے باز تھے جنہوں نے 80 رنز کی اننگز کھیلی، ابراہیم زردان نے 44 رنز بنائے۔ عظمت اللہ عمر زئی نے 22 رنز بنائے۔میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والی نیوزی لینڈ کے بولرز نپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 103 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ کے باوجود افغانستان کو بڑا اسکور نہیں کرنے دیا۔نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ لوکی فرگوسن نے ایک افغانی بیٹر کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اشتہارات