سوناکشی سنہا رواں ماہ شادی کریں گی، تاریخ سامنے آگئی

Published: 10-06-2024

Cinque Terre

 ممبئی:  بالی ووڈ اسٹار سوناکشی سنہا رواں ماہ 23 جون کو اپنے دیرینہ دوست اور اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ طویل عرصے سے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے درمیان تعلقات قائم ہیں، میڈیا پر کئی بار ان دونوں کے تعلقات کی خبریں سامنے آئی ہیں لیکن سوناکشی سنہا نے عوامی سطح پر کبھی ایک دوسرے کے بارے میں بات نہیں کی۔اب اس جوڑی کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی تقریب 23 جون کو ممبئی میں منعقد ہوگی۔شادی کی تقریب میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں سمیت ویب سیریز ‘ہیرامنڈی’ کی پوری کاسٹ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کے دعوت نامے کو میگزین کے سرورق کی طرح ڈیزائن کیا گیا ہے جس پر لکھا ہے کہ ‘افواہیں سچ ہیں’ یعنی دونوں کی شادی کی افواہیں سچ ہیں۔واضح رہے کہ سوناکشی سنہا کو آخری بار فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی سُپر ہٹ ویب سیریز ‘ہیرامنڈی : دی ڈائمنڈ بازار’ میں دیکھا گیا تھا۔

اشتہارات