حمل کی خبروں کے بعد کترینہ کیف کی پہلی ویڈیو سامنے آگئی

Published: 10-06-2024

Cinque Terre

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی حاملہ ہونے کی خبروں کے بعد پہلی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔پچھلے ماہ یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ حاملہ ہوگئی ہیں اور انہیں گزشتہ رات ممبئی ائرپورٹ پر دیکھا گیا ہے۔کترینہ کیف لندن میں موجود تھیں اور وہ اپنی فیملی اور شوہر وکی کوشل کے ساتھ اپنا وقت گزار رہی تھیں۔اداکارہ نے ائرپورٹ پر لندن واپسی کے موقع پر ایک ڈھیلا ڈھالا سیاہ رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا اور وہ خوشگوار موڈ میں تھیں۔اداکارہ کی نئی فلم ’میری کرسمس‘ رواں برس کے آغاز میں ریلیز ہوئی تھی جبکہ وہ اپنی اگلی فلم ’جی لے زرا‘ میں نظر آئیں گی۔

اشتہارات