گجرات پولیس تھانہ صدر نے ہوائی فائرنگ اور شراپ پی کر غل غپاڑہ کرنیوالے چار ملزمان گرفتار کر لیے

Published: 11-06-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس تھانہ صدر نے ہوائی فائرنگ اور شراپ پی کر غل غپاڑہ کرنے والے چار ملزمان گرفتار کر لیے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیر نگرانی سرکل لالہ موسیٰ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر اعجاز علی بھٹی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 10ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں پولیس کنسٹیبلزوجاہت حسین‘طاہر عباس جبکہ دو خواتین شگفتہ اور نادیہ شامل ہیں۔جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
 

اشتہارات