کے پی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ قبول نہیں، اسد قیصر

Published: 14-06-2024

Cinque Terre

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ کل سے خیبر پختونخوا اور ہمارے علاقے میں غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی ہے۔ سیکرٹری پاور اور چیف پیسکو  سے کہا ہے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ قبول نہیں۔اسلام آباد سے اپنے بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ عید کے دنوں میں لوڈ شیڈنگ میں کمی کی جائے۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بجٹ میں مزید ٹیکسز سے غریب کیلئے دو وقت کی روٹی مشکل ہوگئی ہے۔ اسد قیصر کا کہنا ہے کہ بجٹ میں کسانوں کا گلا گھونٹا گیا، سابق فاٹا پر 6 فیصد ٹیکس ناقابل قبول ہے۔

اشتہارات