حزب اللّٰہ نے اسرائیل پر 100 راکٹ داغ دیے

Published: 14-06-2024

Cinque Terre

حزب اللّٰہ نے جنوبی لبنان سے اسرائیل پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ نے شمالی اسرائیل کے علاقوں پر 100 سے زائد راکٹ فائر کئے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ راکٹ شمالی اسرائیلی علاقے الجلیل اور مقبوضہ گولان کی پٹی کی طرف فائر کیے گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق لبنانی سرحد سے قریب اسرائیلی ٹاؤن میں حزب اللّٰہ کے راکٹ حملے میں 2 افراد زخمی ہوئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے دعویٰ کی ہے کہ دفاعی نظام نے درجنوں راکٹوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

اشتہارات