عامر خان کی والدہ کی سالگرہ، سابق بہو کرن کی اسپشل وش

Published: 14-06-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی والدہ نے جمعرات کو اپنی 90ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر انھیں اپنی سابقہ بہو کرن راؤ کی جانب اسپشل وش موصول ہوئی۔ اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر کرن راؤ نے زینت حسین (امی) کی ایک خوبصورت تصویر لگائی اور اس پر کیشن (ہیپی برڈ ڈے امی) تحریر کیا۔ دوسری جانب عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے بھی اس خصوصی دن کے موقع پر اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر دادی کو مبارکباد دی۔ ایرا نے اپنی شادی کی تقریب کی تصویر شیئر کی جس میں انکی دادای بھی موجود ہیں۔ واضح رہے کہ ایرا خان کی نوپور شیکھرے سے اس سال کے اوائل میں شادی ہوئی تھی۔دوسری جانب عامر خان اپنی والدہ کی سالگرہ کے موقع پر اپنی ممبئی میں واقع رہائش گاہ پر ایک گرینڈ پارٹی کر رہے ہیں جس میں ذرائع کے مطابق دو سو سے زیادہ خاندان کے افراد اور دوست احباب بھارت کے مختلف شہروں سے شرکت کرینگے۔

اشتہارات