گجرات پولیس تھانہ صدر:ڈکیتی کے دوران شہری کا قتل کر کے فرار ہونیوالے دو ملزمان گرفتار

Published: 14-06-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس تھانہ صدر نے ڈکیتی کے دوران شہری کا قتل کر کے فرار ہونے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گزشتہ ماہ تھانہ صدر گجرات کے علاقہ میں دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے دوران واردات دھیرکے کلاں کے رہائشی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر اعجاز بھٹی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور پی ایف ایس اے کی ٹیم کے ذریعے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔پولیس نے انتھک محنت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈکیتی اور قتل کی اس واردات کو انتہائی قلیل عرصہ میں ٹریس کرکے ایک ڈکیت علی حسن کو جی ایم سی ہسپتال گوجرانولہ سے گرفتار کرلیا جوکہ زیر علاج تھا۔ جبکہ دوسرے ملزم سلیمان کو پاکستان ایران بارڈر سے گرفتار کرلیا جوکہ بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔گرفتار ملزم سلیمان سے آلہ قتل پسٹل اور مال مسروقہ 6عدد موٹر سائیکل مالیتی 4 لاکھ روپے برآمد ہوا۔ ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ نے کہا ہے ضلع سے جرائم پیشہ افراد کے قلع قمع کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
 

اشتہارات