ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ کا چوکی کابلی گیٹ اور تھانہ صدر گجرات کا سرپرائز وزٹ

Published: 20-06-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ کا چوکی کابلی گیٹ اور تھانہ صدر گجرات کا سرپرائز وزٹ‘ تھانہ اور چوکی کی صفائی اور ملازمان کی حاضری چیک کی  تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ نے تھانہ چوکی کابلی گیٹ اور تھانہ صدر گجرات کا سرپرائز وزٹ کیا۔دوران وزٹ  تھانہ کے ریکارڈ،فرنٹ ڈیسک، حوالات، کوت کی صفائی اور ایمونیشن کو درست حالت میں رکھنے کی ہدایت کی اور افسران و ملازمین کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسٹیشنز کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ایس ایچ او کو تھانہ کی سطح پر شہریوں کے مسائل میرٹ کی بنیاد پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اس دوران ڈی پی او گجرات نے شہریوں کے ساتھ بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل بھی دریافت کیے اور متعلقہ افسران کو فوری طور پر مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے افسران وجوانوں کو ہدایت کی کہ عوام کے ساتھ اپنے رویے کو بہتر سے بہتر بنائیں۔
 

اشتہارات