Published: 23-06-2024
روس کے یوکرین میں فضائی حملے سے 3 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمیوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں میں سے 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔یوکرینی حکام کے مطابق روسی فوج نے یوکرین کے شہر خارکیف میں گائیڈڈ بموں سے حملہ کیا، حملے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔حملے کے بعد یوکرین کے صدر زیلنسکی نے اتحادیوں سے یوکرین کی مزید مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔