غاصب اسرائیل کو مظالم کی قیمت چکانی ہوگی، حماس

Published: 23-06-2024

Cinque Terre

رہائشی علاقوں پر اسرئیلی فوج کے وحشیانہ حملوں پر حماس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب اسرائیل کو ہمارے لوگوں پر مظالم ڈھانے کی قیمت چکانی ہوگی۔ مزاحمتی تنظیم کا کہنا تھا کہ غزہ کے نہتے لوگوں کے خلاف اسرائیل نے ظالمانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، اسرائیلی فوج نے شاطئی، المواسی اور رفح میں ایک بار پھر قتل عام کیا۔ حماس نے کہا کہ اسرائیلی جرائم کے خلاف عالمی برادری کے مؤثر عملی اقدام کی ضرورت ہے۔مزاحمتی تنظیم کا کہنا تھا کہ عالمی برادری عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں، جنگی جرائم رکوانے کےلیے قابض فوج پر دباؤ ڈالے۔حماس نے کہا کہ غاصب اسرائیل کو ہمارے لوگوں پر مظالم ڈھانے کی قیمت چکانی ہوگی۔ اسرائیلی مظالم فلسطینیوں کے عزم و حوصلے کو نہیں توڑ سکتے۔

اشتہارات