عامر خان کے بعد بیٹے کی اداکاری بھی مداحوں کو بھاگئی

Published: 23-06-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے بیٹے جنید خان کی اداکاری فلم دیکھنے والوں کو بھاگئی، مداح یہ بھی کہہ اٹھے کہ ایک اور اسٹار پیدا ہوگیا۔ گزشتہ چند برس کے دوران بہت سے اسٹار کڈز (شوبز شخصیات کے بچے) نے ڈیبیو کیا ہے، اسی دوران بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جنید خان کی فلم کا بھی انتظار کیا جارہا تھا جس کی ریلیز میں رکاوٹیں حائل تھیں۔تاہم یہ انتظار ختم ہوا فلم کو ریلیز کی اجازت ملتے ہی اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر ریلیز کردیا گیا۔ فلم ’مہاراج‘ میں انکے علاوہ جیدیپ اہلاوت، شالینی پانڈے اور شاروری بھی شامل ہیں۔مہاراج کی ریلیز کے بعد فلم دیکھنے والے جنید خان کی پرفارمنس کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ 1862 کے ’مہاراج لیبل کیس‘ پر مبنی سدھارتھ پی ملہوترا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں جنید نے اصلاح پسند صحافی کرسانداس ملجی کا کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے مذہبی رہنما جادوناتھ جی برجرتن جی مہاراج، جس کا کردار جیدیپ نے ادا کیا ہے، کو ملک کی تاریخ کے سب سے مشہور قانونی معرکوں میں سے ایک میں بے نقاب کیا۔فلم کو اسکی ریلیز کے ابتدائی دنوں میں بڑی پذیرائی مل رہی ہے، جہاں مداح جنید کی پرفارمنس کو سراہاتے ہوئے انکی تعریفیں کرنے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا شکار دکھائی نہیں دیتے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف نے فلم سے متعلق اپنا ریویو دیتے ہوئے کہا کہ ’اب مہاراج دیکھ رہا ہوں، ابھی تک بہت پسند آ رہی ہے۔‘صارف نے مزید لکھا کہ جنید خان کی اداکاری قدرتی ہے۔ آج ایک اداکار پیدا ہوا ہے۔ جبکہ فلم میں جیدیپ اہلاوت لاجواب ہیں۔جنید اور ان کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے ایک اور صارف نے لکھا کہ  ’اسے شاید بالی ووڈ کی سب سے مضبوط، سب سے زیادہ اثرانداز ہونے والے ڈیبیو کے طور پر یاد کیا جائے گا۔‘مداح نے مزید کہا ’ابتدائی مناظر میں میں نے سوچا کہ وہ اپنے والد کی طرح مسکراتا ہے اور تھوڑا بے ترتیب لگتا ہے لیکن بعد میں انہوں نے مجھے سب کچھ بھلا دیا، خاص طور پر جیدیپ اہلاوت کے ساتھ مناظر میں اور جذباتی بریک ڈاؤن کے مناظر میں جنید کی اداکاری کچھ خاص دکھائی دی۔‘

اشتہارات