گجرات پولیس تھانہ ڈنگہ: بیرون ملک سے آئے بھتیجے کا قاتل چچا گرفتار

Published: 23-06-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس تھانہ ڈنگہ نے بیرون ملک سے آئے بھتیجے کے قاتل چچاکو گرفتار کرلیا۔چند دن قبل سفاک چچا نے معمولی تلخ کلامی پر سگے بھتیجے کو قتل کر دیا تھا پولیس نے انتہائی محنت اور جانفشانی سے قاتل کو انتہائی قلیل عرصہ میں گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق چند دن قبل تھانہ ڈنگہ کے علاقہ دھکڑنوالی میں بیرون ملک انگلینڈ سے آئے دانیال شیر کو اسکے چچا نے معمولی تلخ کلامی پر بذریعہ فائر قتل کر دیا تھا اور فرار ہو گیا تھا۔  ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ نے اس قتل کی لرزہ خیز واردات کو ٹریس کرنے اور سفاک قاتل کی جلد گرفتاری کے لئے ایس پی انویسٹی گیشن مہر محمد ریاض کی زیر نگرانی ڈی ایس پی کھاریاں سرکل ملک عرفان صفدراور ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ انسپکٹر مجاہد عباس کو خصوصی ٹاسک دیا۔ جنہوں نے قتل کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی۔ تفتیشی پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے انتہائی محنت اور جانفشانی سے قتل کی واردات کو ٹریس کرکے سفاک قاتل کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم مشتاق سکنہ دھکڑنوالی کو گرفتار کرکے آلہ قتل پسٹل 9mmبرآمد کرلیا۔ڈی پی او گجرات مستنصر عطاباجوہ کا کہناہے کہ قاتل کتنے ہی چالاک کیوں نہ ہوں وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ ایسے سفاک قاتل کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ اور مقتول کے لئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
 

اشتہارات