4منشیات فروش گرفتار،1520گرام چرس اور30لیٹر شراب برآمد

Published: 23-06-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی ہدایت پر پولیس سرکل سرائے عالمگیر کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری۔4منشیات فروش گرفتار،1520گرام چرس اور30لیٹر شراب برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل مدثر اقبال گجر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدرسرائے عالمگیر فہد الرحمن نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش ابرار مہدی سکنہ کھوہارکو گرفتار کرکے1520گرام چرس برآمد کی جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر محمد اختر گجر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تین منشیات فروش1-اللہ رکھاسکنہ پرانی جہلم سرائے عالمگیرسے 10لیٹر شراب2-ذیشان سکنہ سرائے عالمگیرسیبھی10لیٹر شراب اور ملزم محمد عمران سکنہ فیصل آبادسیبھی 10لیٹر شراب برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے۔ڈی پی او گجرات مستنصر عطائباجوہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں ان کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔
 

اشتہارات