جنرل بس اسٹینڈز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے‘ DCگجرات

Published: 23-06-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ جنرل بس اسٹینڈز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، مسافر خانہ، واش روم، ڈرائیور روم سمیت تمام عدم دستیاب سہولیات کو فی الفور مکمل کیا جائے، بس اسٹینڈ کی تزئین و آرائش میں ٹرانسپورٹر اپنا کردار ادا کریں، مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں ٹرانسپورٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سیکریٹری آر ٹی اے صدام حسین سمیت ٹرانسپورٹرز اس موقع پر موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہاکہ جنرل بس اسٹینڈز کے ساتھ ساتھ ڈی کلاس اڈوں پر بھی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں، جنرل بس اسٹینڈ پر مسافر خانے، واش روم کی تزئین و آرائش پر جلد کام کا آغاز کیا جارہا ہے، اڈا مالکان کرایہ نامہ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں، اور مقرر کردہ کرایہ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ٹرانسپورٹرز اڈوں پر مردو خواتین کے الگ الگ واش رومز، وینٹنگ ہال، مسجد، سیکورٹی کیمرے سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
 

اشتہارات