190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آئی کے احتساب عدالت میں ضمانتی مچلکے جمع

Published: 25-06-2024

Cinque Terre

190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی نے ضمانتی مچلکے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جمع کروادیے۔ احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت پر رہائی کی روبکار جاری کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 15 مئی کو بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کی تھی۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عدت نکاح کیس میں سزا کے باعث رہا نہیں ہوسکیں گے۔

اشتہارات