حج کے دوران گرمی سے جاں بحق افراد کی تعداد 1301 ہے، سعودی وزیر صحت

Published: 25-06-2024

Cinque Terre

سعودی وزیر صحت فہد الجلیل نے کہا ہے کہ حج کے دوران گرمی سے جاں بحق افراد کی تعداد 1301 ہے۔ میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ گرمی کی شدت سے متاثر ہونے والے کچھ مریض اب بھی زیر علاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ حج کے دوران کامیاب انتظامات کی وجہ سے کوئی متعدی بیماری نہیں پھیلی۔سعودی وزیر صحت نے کہا کہ حج کے دوران 83 فیصد اموات بغیر پرمٹ حج کرنے والوں کی ہوئیں۔سعودی وزیر صحت کے مطابق مرنے والوں کے خاندانوں کے دکھ میں شریک ہیں۔ شناختی دستاویز نہ ہونے کے باوجود تمام مرنے والوں کی شناخت ہوچکی ہے۔سعودی وزیر صحت نے کہا مرنے والوں کی شناخت کے بعد تدفین کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

اشتہارات