خاتون کوہ پیما ندا علی نے 16 ہزار فٹ بلند لال بتی چوٹی سر کرلی

Published: 25-06-2024

Cinque Terre

خاتون کوہ پیما ندا علی نے 16 ہزار فٹ بلند لال بتی چوٹی سر کرلی۔ ڈائریکٹر اسپورٹس ملک شوکت حیات خان کے مطابق ندا علی نے 14 گھنٹوں میں لال بتی چوٹی کو سر کیا۔اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی ندا علی نے 16 ہزار فٹ بلند لال بتی چوٹی سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیماہ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ندا علی نے بتایا کہ وادی نیلم میں کئی ایسی چوٹیاں ہیں جن کو سر نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لال بتی کو سر کرنے کی کامیابی کا سہرا انکی پوری ٹیم کو جاتا ہے، جنہوں نے بارش برف باری شدید سردی کے باوجود مشن کو کامیاب کیا ہے۔

اشتہارات