محکمہ سول ڈیفنس کی چھتر چھایہ کنجاہ میں جگہ جگہ منی پیٹرول پمپ قائم

Published: 25-06-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) کنجاہ میں جگہ جگہ سر عام کھلا پیٹرول فروخت ہو رہا ہے۔ جو کسی وقت بھی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتا ہے۔ مختلف محکموں کے اہلکار ان کھلا پیٹرول بیچنے والے دوکانداروں سے ملے ہوئے ہیں۔ جو اپنا اپنا حصہ پانی لے جاتے ہیں اور یہ کھلا پیٹرول بیچنے والے غیر قانونی طور پر سر عام پیٹرول فروخت کر رہے ہیں۔ بلکہ یہ پیٹرول فروخت کرنے والے دوکاندار شہری آبادی کے بالکل درمیان میں پیٹرول فروخت کر رہے ہیں۔ عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، ڈپٹی کمشنر گجرات سے کھلا پیٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ 
 

اشتہارات