کالوپورہ‘ حسین کالونی میں مہنگے داموں نان کی فروخت جاری

Published: 25-06-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کے حکم پر جہاں تندور مالکان کو حکومتی ریٹ پر روٹی اورنان کی فروخت یقینی بنانے کیلئے پرائس مجسٹریٹس اور انتظامی افسران بھر پورمحنت کر رہے ہیں وہیں چھاپوں اورجرمانوں کے باوجود محلہ کالوپورہ اورحسین کالونی ودیگر ملحقہ علاقوں میں بدستور کم وزن نان 30روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے دوکانداروں کا موقف ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں کمی ہوئی جس پر روٹی سستی کر دی ہے مگر میدے کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نہیں ہوئی لہذا نان کی قیمت میں کمی نہیں کی جائیگی‘ اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر صفدر ورک اور اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے‘ اسسٹنٹ کمشنر دفتر کے ذرائع کے مطابق احسان اکرم پرائس مجسٹریٹ کو معاملے کی تحقیقات کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
 

اشتہارات