ڈی پی او کی سربراہی میں محرم الحرام کے حوالے سے علماء اکرام سے خصوصی میٹنگ

Published: 26-06-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ کی سربراہی میں محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام، مجالس و جلوس ہائے کے منتظمین اورضلعی امن کمیٹی کے نمائندوں کے ساتھ خصوصی میٹنگ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کمپلیکس میں ڈی پی او گجرات مستنصر عطاباجوہ کی زیر صدارت محرم الحرام کے حظاظتی انتظامات اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اہم میٹنگ منعقد کی گئی۔جس میں ضلع بھر میں منعقد ہونے والی مجالس و جلوس ہائے کے منتظمین،ضلعی امن کمیٹی کے ممبران، تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام اور پولیس افسران نے شرکت کی۔ڈی پی او گجرات نے محرم الحرام کی سیکورٹی کے متعلق تمام شرکا ء کو بریف کیا۔انہوں نے کہا کہ گجرات پولیس ضلع میں پر امن فضا ء قائم رکھنے کیلئے پوری طرح متحرک ہے اور محرم الحرام کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گے،انہوں نے تمام مکاتب فکر کے علماء سے کہا کہ وہ مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر مجالس و جلوس ہائے کی انتظامیہ اور تاجر برادری اور امن کمیٹی کے نمائندوں نے امن و امان کی فضاء کو برقرار کھنے کیلئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا  انہوں نے مزید کہا کہ وہ مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔
 

اشتہارات