Published: 28-06-2024
عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیس کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سُنا جائے گا۔ عدالت نے وزارتِ داخلہ سے معاملے پر رپورٹ طلب کی ہوئی ہے ۔ عدالت نے شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔ حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر شیریں مزاری نے توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔