خاور مانیکا کو تشدد کا نشانہ بنانے پر گرفتار وکیل جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

Published: 28-06-2024

Cinque Terre

اسلام آباد انسداد دہشتگری عدالت نے خاور مانیکا کو تشدد کا نشانہ بنانے پر گرفتار وکیل فتح اللّٰہ برکی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ اسلام آباد انسداد دہشتگری عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں فتح اللّٰہ برکی کی طرف سے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ پیش ہوئے۔ عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی استدعا مسترد کر دی۔واضح رہے کہ 29 مئی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عدت میں نکاح کیس کے دوران پی ٹی آئی وکلاء نے خاور مانیکا پر احاطہ عدالت میں حملہ کردیا تھا۔جج شاہ رخ ارجمند کے چیمبر میں جانے کے بعد پی ٹی آئی وکلاء نے عدالت میں خاور مانیکا کو بوتلیں ماریں، تحریک انصاف کے وکلاء نے خاور مانیکا کو احاطہ عدالت میں تھپڑ بھی مارے۔ پی ٹی آئی وکلاء کے حملے میں خاور مانیکا زمین پر گر پڑے۔بعدازاں خاور مانیکا نے اپنے اوپر ہونے والے تشدد کے معاملے پر اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

اشتہارات