Published: 28-06-2024
امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کےلیے سرگرم معروف سیاسی اور کاروباری شخصیات ڈاکٹرآصف محمود اور تنویر احمد کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکی نائب صدر کاملا ہیرس کے سامنے بھارتی دشتگردی کا معاملہ اٹھایا ہے۔جس پر امریکی نائب صدر کاملا ہیرس نے بھارت سےمتعلق پیش کیے گئے تحفظات کو جائز قرار دیا۔انھوں نے مزید بتایا کہ اس موقع پر امریکی نائب صدر کاملا ہیرس نے کہا کہ اس معاملےکو مزید دیکھنے کی ضرورت ہے۔