شہزادہ ہیری کا والدین کو کھو دینے والے نوجوانوں کو مشورہ

Published: 28-06-2024

Cinque Terre

برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کے بیٹے پرنس ہیری نے کہا کہ جو نوجوان اپنے والدین کو کھو چکے انہیں چاہیے اس دکھ کے بارے میں بات کریں ورنہ یہ دکھ انھیں اندر ہی اندر کھا جائے گا۔شہزادہ ہیری نے ایک ویڈیو میں اپنی والدہ ڈیانا کو کھونے کے دکھ کا اظہار کیا۔شہزادہ ہیری پہلے بھی اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ ماں کی وفات کے بعد خاندانی سپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے وہ ذہنی طور پریشان رہے اور آخر کار انھیں تھراپی لینی پڑی۔انکا کہنا تھا کہ کسی بھی بچے کے لیے اس بارے میں بات کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، میرے لیے بھی تھا لیکن جس لمحے میں نے اس بارے میں بات کرنا شروع کی تو چیزیں آسان ہونا شروع ہوگئیں۔واضح رہے کہ شہزادہ ہیری کی یہ ویڈیو مئی میں ریکارڈ ہوئی تھی اور ہفتے کے روز جاری کی گئی۔

اشتہارات