سوناکشی اور ظہیر کی شادی میں انجان مہمان کا ڈانس توجہ کا مرکز

Published: 28-06-2024

Cinque Terre

بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا کی شادی کے موقع پر ایک نامعلوم مہمان اپنے مضحکہ خیز رقص کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ سوناکشی سنہا نے طویل عرصے کے ریلیشن شپ کے بعد ظہیر اقبال سے شادی کرلی، دونوں کی شادی تو رواں ہفتے کے آغاز میں ہوئی لیکن وہ اب بھی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔ شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر مسلسل سامنے آرہی ہیں۔ لیکن حال میں میں سامنے آنے والی ویڈیو میں شادی میں نامعلوم مہمان کو دیکھا گیا۔ دلہے میاں ظہیر تو اپنے دوستوں کے ہمراہ ڈانس فلور پر گیت ’یہ کالی کالی آنکھیں‘ پر ڈانس میں مصروف تھے، لیکن ویڈیو میں لوگوں کی توجہ حاصل کی عقب میں نظر آنے والے ایک اکیلے انجان شخص نے جو مضحکہ خیز ڈانس اسٹیپس کرنے میں مصروف تھا۔ 

 

اشتہارات