Published: 30-06-2024
سربیا میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر تعینات پولیس اہلکار پر مسلح شخص نے تیر کمان سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی گیا۔جوابی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا، سربیا حکام نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔سربیا حکام کے مطابق دارالحکومت بلغراد میں مسلح شخص نے اسرائیلی سفارت خانے کے باہر تعینات پولیس اہلکار پر تیر کمان سے حملہ کیا، تیر اہلکار کی گردن پر لگا۔ زخمی اہلکار نے جوابی فائرنگ کی جس میں حملہ آور ہلاک ہو گیا۔ہفتہ وار تعطیل کے باعث سفارت خانے میں سفارتی عملہ موجود نہیں تھا، حملے کے بعد اسرائیلی وزارت خارجہ نے سربیا میں سفارت خانے کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا۔