ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 206 میگاواٹ تک پہنچ گیا

Published: 01-07-2024

Cinque Terre

 اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 206 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار5سو میگاواٹ جب کہ بجلی کی پیداوار 20 ہزار 294 میگاواٹ ہے، جس کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 206 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ملک میں پن بجلی ذرائع سے 6ہزار990 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے جب کہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 890 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ اسی طرح نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار880 میگاواٹ ہے اور ونڈ پاور پلانٹس سے1000 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔علاوہ ازیں سولر پاور پلانٹس سے199بگاس سے 145اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 2 سو میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 8 گھنٹے تک پہنچ چکا ہے جب کہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

اشتہارات