ماہرہ خان کی بولڈ تصاویر وائرل، اداکارہ تنقید کی زد میں

Published: 01-07-2024

Cinque Terre

اٹلی: پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کو اپنی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا، صارفین نے سخت تنقید کردی۔ان دنوں ماہرہ خان اپنی نیٹ فلکس سیریز ‘جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو’ کی شوٹنگ کے لیے اٹلی میں موجود ہیں، اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کیں۔ماہرہ خان کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر میں اٹلی کے شہر پگلیا کے حسین سیاحتی مقام اور غروبِ آفتاب کے دلکش مناظر کو دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی چند بولڈ تصاویر بھی شامل کیں، ان تصاویر میں اداکارہ کے مغربی طرز کے ملبوسات دیکھ کر مداح سیخ پا ہوگئے۔مداحوں کو ماہرہ خان کا بولڈ انداز ایک آنکھ نہ بھایا اور پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اداکاراؤں کو اپنی حدود کا معلوم ہونا چاہیے اور انہیں یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ کیسا لباس اور اخلاق مسلمان کی شناخت ہے۔ایک صارف نے کہا کہ مجھے ماہرہ خان کے ایسے لباس پہننے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن پھر وہ انٹرویوز میں یہ نہ کہیں کہ ان کی نانی اور ان کی والدہ انہیں بغیر آستین کے لباس پہننے کی اجازت نہیں دیتی تھیں۔مداحوں نے اداکارہ کی تصاویر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی ماہرہ خان سے اس طرح کے بولڈ لباس پہننے کی توقع نہیں کی تھی۔

اشتہارات