گجرات میں مون سون کے پیش نظر 18ریلیف کیمپ قائم

Published: 03-07-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے جناح چوک دورہ کے موقع پر بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر مون سون کی بارشوں کے پیش نظر شہریوں کی سہولت کے لیے ضلع کی اربن یونن کونسلز میں 13 ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں، جبکہ دریا  کنارے آباد آبادیوں کی حفاظت اور فوری ریلیف کے لیے 18 ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ شہری اپنی شکایات قریبی ریلیف کیمپ میں درج کرواسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار جناح چوک میں قائم ریلیف کیمپ کے دورہ کے موقع کیا۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ مون سون بارشوں کے دوران اربن فلڈنگ سے بچنے کے لیے بہترین اقدامات کئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں بارش کے پانی کا فوری نکاس ممکن ہوا۔ سیوریج لائنوں، نالوں کی ڈی سلٹنگ کی جا رہی ہے، تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو پوری استعداد کے ساتھ چلایا رہا ہے، دریاؤں میں پانی کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے، مرکزی کنٹرول روم ڈپٹی کمشنر دفتر میں قائم کردیا گیا ہے، فی الوقت ضلع میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ شہریوں کو بہترین سروسز کی فراہمی کے لئے تمام انتظامی افسران فیلڈ میں موجود ہیں اور تمام تر معاملات کی نگرانی کی جارہی ہے۔
 

اشتہارات