ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ نے کالو ساہی کی رہائشی یتیم بچیوں کا حق دلوا دیا

Published: 03-07-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ نے کالو ساہی کی رہائشی یتیم بچیوں کا حق دلوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کو تھانہ ڈنگہ کے علاقہ کالو ساہی کی رہائشی انور بی بی نے درخواست دی کہ اس کا بھائی فوت ہو چکا ہے جس کی تین کم سن بچیاں ہیں اور ان کی پرورش میں کررہی ہوں۔ ان یتیم بچیوں کے حصہ کی دو کنال جگہ ہے جسے ان کے چچازاد کاشت کرنے نہیں دے رہے۔ جس پر ڈی پی او گجرات نے خصوصی دلچسپی لیتے فریقین کو بلا کر انکوائری کی اور یتیم بچیوں کا انہیں حق دلوا دیا۔ ڈی پی او گجرات نے یتیم بچیوں کے سر پر دست شفقت رکھا اور انہیں یقین دلایا کہ انہیں آئندہ بھی کوئی مسئلہ درپیش ہو تو ڈی پی او دفتر کے دروازے ان کے لیے کھلے ہیں۔
 

اشتہارات