Published: 04-07-2024
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 12 جولائی کو ہر صورت اسلام آباد کے اہم مقام پر بیٹھیں گے۔اسلام آباد میں میڈيا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ساتھ ان کا رابطہ ہے۔ انتخابات میں دھاندلی کے خلاف جدوجہد ہمارا مشترکہ ایجنڈا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاہم جماعت اسلامی کسی اتحاد کا حصہ نہیں ہے۔ یہ حکومت بھی خود گرنا چاہتی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ان کے دھرنے کا ایجنڈا بجلی، گیس، پیٹرول کی قیمتوں اور تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کی بھرمار کے خلاف احتجاج ہے۔انہوں نے کہا کہ 12 جولائی کو ہر صورت اسلام آباد کے اہم مقام پر بیٹھیں گے، حکومت نے رکاوٹ ڈالی تو خود ہی نتائج بھگتے گی۔