حزب اللّٰہ کے اسرئیلی فوجی اہداف پر 200 سے زائد راکٹ و ڈرون حملے

Published: 04-07-2024

Cinque Terre

حزب اللّٰہ نے اسرئیل کے فوجی اہداف پر 200 سے زیادہ راکٹ اور ڈرون حملے کیے ہیں۔ بیروت سے عرب میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ یہ حملے سینیئر حزب اللہ کمانڈر کی شہادت کے جواب میں کیے گئے ہیں۔دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے کہ راکٹ اور ڈرون حملوں کے حزب اللّٰہ کے دعوے کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان میں حزب اللّٰہ کے اہداف پر حملے کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے لبنانی شہر صور کے مضافات میں گاڑی پر ڈرون حملہ کرکے حزب اللّٰہ کے سینئر کمانڈر ابو نعمہ کو شہید کردیا تھا، حملے میں ان کا بیٹا شدید زخمی ہوا۔

اشتہارات