بھارتی کرکٹ ٹیم کا ممبئی میں شاندار استقبال، پورا شہر امڈ آیا

Published: 04-07-2024

Cinque Terre

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کا ممبئی میں شاندار استقبال کیا گیا، اپنے ہیروز کی ایک جھلک دیکھنے شہریوں کا سمندر امڈ آیا۔میرین ڈرائیو پر بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وکٹری پریڈ ہوئی، ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں بھارتی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔اس سے پہلے وطن پہنچنے پر مداحوں نے بھارتی ٹیم کا شاندار استقبال کیا، کپتان روہت شرما نے بھی بھنگڑا ڈالا۔بھارتی ٹیم بارباڈوس سےخصوصی طیارے سے نئی دلی پہنچی، ائیرپورٹ پر فاتح ٹیم کا استقبال بی سی سی آئی کے اعلیٰ عہدیداروں نے کیا، کپتان کے ساتھ کیک بھی کاٹا، کرکٹ ٹیم بس پر ائیر پورٹ سے باہر نکلی، جہاں فینز کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ہوٹل پہنچنے پر ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بھی خوشی میں بھنگڑا ڈالا، ہوٹل میں کچھ دیر قیام کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما، ہنستے مسکراتے ٹرافی اٹھائے اپنی ٹیم کے ہمراہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ پہنچے۔ جہاں ٹیم کا بھارتی وزیر اعظم نریندری مودی کے ساتھ فوٹو سیشن ہوا، جس کے بعد کھلاڑیوں کی وزیر اعظم کے ساتھ ایک گھنٹے بیٹھک ہوئی، وزیر اعظم نے بھارتی ٹیم کو ورلڈ کپ کی جیت پر انہیں مبارک باد پیش کی۔یاد رہے کہ فائنل میں بھارت نے  جنوبی افریقا کو شکست دیکر 17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل حاصل کیا۔

اشتہارات