Published: 04-07-2024
ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں بھارت کو ہرا کر پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم کا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہوگا۔ریاض میں جاری ایونٹ میں اویس منیر اور اسجد اقبال پر مشتمل ٹیم پاکستان نے سارو کوتھاری اور حسین خان پر مشتمل انڈیا 2 کو تین۔صفر سے ہرادیا، پاکستان کی جیت کا اسکور 35-63، 22-75 اور 06-70 رہا۔سیمی فائنل آج رات کو ہوگا، پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں ہانگ کانگ سے مقابلہ کرے گی۔سیمی فائنل تک رسائی کے ساتھ پاکستان کا ایک میڈل یقینی ہوگیا۔