چیمپئنز آف لیجنڈز: انگلینڈ کی جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست

Published: 04-07-2024

Cinque Terre

ورلڈ چیمپیئنز آف لیجنڈز کرکٹ ٹورنامنٹ میں انگلینڈ چیمپئن نے جنوبی افریقہ چیمپئنز کو 9 وکٹ سے ہرادیا۔ انگلینڈ نے 138 رنز کا ہدف 11 اوورز میں حاصل کرلیا۔ فل مسٹرڈ 85 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.2 اوورز میں 137 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ہرشیل گبس، رائن مکلارین 22 اور کلائن ویلٹ 21 رنز بناکر نمایاں رہے۔انگلینڈ چیمپئن کی جانب سے اویس شاہ اور روی بوپارہ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں انگلینڈ چیمپئن کے اوپنر کیون پیٹر سن نے صرف 11 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔فل مسٹرڈ نے چھ چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے 85 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر انگلینڈ چیمپئنز کو 11 اوورز می٘ں ہی فتح دلادی۔ایونٹ کے تمام میچز میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

اشتہارات