پاکستان کلیفٹ لپ اینڈ پیلٹ ایسوسی ایشن کی خدمات قابل تحسین ہیں‘ ڈی سی گجرات

Published: 06-07-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)پاکستان کلیفٹ لپ اینڈ پیلٹ ایسوسی ایشن بورڈ کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں منعقد ہوا، اجلاس میں ادارے کی کارگردگی کا جائزہ اور آئندہ کے اہداف کا جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ہرسال 10 ہزار سے زائد بچے کٹے ہونٹ تالو کے ساتھ پیدا ہورہے ہیں بچوں کی مسکراہٹ کو قائم رکھنے میں ادارے کا اہم کردار ہے، کٹے ہونٹ تالو سے متاثرہ بچوں کے والدین کلیفٹ ہسپتال گجرات سے رجوع کرسکتے ہیں، پاکستان کلیفٹ اینڈ لپ ایسوسی کے زیر اہتمام گجرات میں انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کے مطابق سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔ بچوں کی مسکراہٹ کو قائم رکھنے پاکستان کلیفٹ لپ اینڈ پیلٹ ایسوسی ایشن کی خدمات قابل تحسین ہیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اپیل کی ہے کہ مخیر حضرات بچوں کے علاج کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،ادارہ کٹے ہونٹ اور تالو والے بچوں کے علاج و معالجہ میں اہم کردار کر رہا ہے،  زیادہ سے زیادہ فنڈز حاصل کر کے متاثرہ بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کیا جا سکتا ہے، گجرات کی کاروباری برادری جذبہ خدمت انسانیت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے گجرات کے مخیر حضرات بے شمار فلاحی پراجیکٹس چلار رہے ہیں، کڈنی سینٹر، ٹراما سینٹر، صاف پانی فلٹریشن پلانٹس اس کی زندہ مثالیں ہیں۔ چیئرمین ڈاکٹر اعجاز بشیر عزیر الرحمن مجاہد، سید مدثر حسین شاہ، مبشر عبدالقیوم، عامر مشتاق شانی، ضیاء محی الدین، عمیر رفیق، اظہر جاوید بھٹی، احمد یاسین، ولید سکندر سمیت دیگر بورڈ ممبران اس موقع پر موجود تھے۔
 

اشتہارات