Published: 06-07-2024
راولپنڈی، اسلام آباد، مری اور جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی، اسکردو کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری جبکہ جھل مگسی اور گرد و نواح میں بارش سے برساتی ندی نالوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہوگئی۔ملک بھر کے مختلف شہروں میں گرمی برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے 7 جولائی کے دوران موسلادھار بارش سے پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتِ حال ہو سکتی ہے۔لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، راولپنڈی، فیصل آباد اور پشاور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔