Published: 06-07-2024
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہہ دیا کہ مذاکرات کےلیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ انتظار پنجوتھا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کوئی بامعنی بات چیت اب تک نہیں ہوئی ہے۔وکیل نے مزید کہا کہ بانی چیئرمین نے بتایا کہ فارم 47 کی حکومت سے کیا بات کریں؟ یہ اپنی حکومت خود گرائیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے کہا جیل میں جو سہولیات نواز شریف اور آصف علی زرداری کو ملی تھیں، وہ مجھے نہیں ملیں۔انتظار پنجوتھا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ چکے ہیں کہ دہشت گردی کا مسئلہ قومی ہے، ہماری پارٹی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ پرامن احتجاج کی بات کی ہے۔