تحریک لبیک بھی پی ٹی آئی کے نقشِ قدم پر، پشاور کے گرڈ اسٹیشنوں پر 3 فیڈر آن کروادیے

Published: 06-07-2024

Cinque Terre

خیبر پختونخوا میں تحریک لبیک بھی پی ٹی آئی کے نقشِ قدم پر چل نکلی، تحریک لبیک کے دلدار خان نے پشاور کے متنی اور دکزاک گرڈ اسٹیشن پر تین فیڈرز زبردستی آن کروا دیے۔ ترجمان پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے مطابق ان فیڈرز پر 80 فیصد سے زائد لاسز ہیں۔بنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں 20 سے 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ناقابلِ برداشت ہے۔ بہاولپور میں جماعت اسلامی کے تحت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) آفس کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ لاڑکانہ میں بلوں کی عدم ادائیگی پر ریڈیو پاکستان کے دفتر کی بجلی کاٹ دی گئی، دو روز سے نشریات معطل ہے۔ سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) کے مطابق ریڈیو پاکستان پر 10 ماہ کے 94 لاکھ روپے کے واجبات ہیں۔

اشتہارات